This is for those whose first language is Urdu

یہ ان لوگوں کے لئے ہے جن کی پہلی زبان اردو ہے

(Welcome)خوش آمدید

ہیل فیلڈز چرچ کووینٹری میں آپ کا خیر مقدم

ہم تمام عمر، کثیر نسلی مسیح چرچ ہیں جو خدا سے پیار کرتے ہیں، یسوع سے پیار کرتے ہیں، انجیل المقدس سے محبت کرتے ہیں، دیکھ بھال کرتے ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، اور ان سب لوگوں کا بھی احترام کرتے ہیں جو ہمیں آکر ملتے ہیں. ہم ان لوگوں کا استقبال کرتے ہیں جنکی انگریزی دوسری زبان ھے، یا جو غیر ملکی زبانیں بولتے ہیں.

ہم آپ کو مسیح عقائد، خدا اور یسوع کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کرنا چاہتے ہیں. لہذا یہ ایک چھوٹے اور غیر رسمی گروپ میں انفرادی اور مجموعی طور پر موقع ہے مسیح عقائد کے بارے میں جاننے کا. آپکو اپنی انگریزی پرعبور حاصل کرنے کا بھی موقع میسر ہوگا.تو اسی ضمن میں ہم سب، طالب علم، کام کرنے والے لوگوں ،علماء اور پروفیسروں کا استقبال کرتے ہیں۔

اتوار کی خدمات (Sunday Services)

ہمارے پاس ہر عمر کی صبح 09:30 اور 11:30 کی نشستیں موجود ہیں. ہم حمد اور ثناء بہی پڑہتے ہیں (پہلے سے کسی مخصوص علم کی ضرورت نہیں ہے)، مختلف افراد کا حمد اور ثناء پڑھنا، اور انجیل المقدس سے خدا کا پیغام سننے کا منظر عام ہو گا. اسکول کے نرسری سے پانچوی جماعت تک کے بچوں کے لئے کرچ اور کلاسیز بھی موجود ہیں. دو عدد سیشن کے درمیان ریفریششمنٹ کی خدمات دی جاتی ہے تاکہ پہلے اور بعد کی نشست کے لوگ مل کر وقت گزار سکیں.

ہماری شام کی خدمت 18:30 بجے ہے اور ہماری صبح کی خدمات کی ہی طرز عمل پر ہیں.اس دوران ھم نہایت غیر رسمی اور پرتکلف دوستی سے چھوٹے بڑے گروہوں میں ایک دوسرے کے ساتھ طعام نوش کرتے ہیں. ہم شام کی نشست کے بعد طلباء کے لئے عمدہ کھانا بھی فراہم کرتے ہیں.

اکسپلور گروپ (Explore)

یہ ہر عمر کے بین الاقوامی طلباء کے لئے ہے.آپ یہاں آکر نا صرف دوست اور اپنی انگریزی نکھار سکتے ہیں بلکے مسیحیت کے بارے میں جامع معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اس نشست کا وقعت بدھ کے روز چرچ میں شام 7 سے رات ۹ بجے تک ہوگا.
مزید جاننے کے لئے کیتھرین ایر سے رابطہ کریں
Catherine Ayre

اکسپلورمیں ہم گفتگو ، رات کا کھانا اور مختلف تفریحی کھیل کھیلتے ہیں. انجیل المقدس کی روشنی میں زندگی کے بارے میں جاننا اور آپسی زندکی کے معاملات پر چرچا کرنا اسکا اہم حصہ ہے۔ نیز ہم دورو اور چرچ کی سرگرمیاں جیسے پیک واک میں سرگرم رہنے میں ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں.

پییک واک (Peak Walks)

یہ تمام 18-30 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے ہے. ہم پییک ڈسٹرکٹ میں ایک مکمل دن کی واک کرتے ہے. یہ ہر مہینے ہفتہ کے روز ہوتی ہے اور ٹرانسپورت بھی فراہم کی جاتی ہے. ہم علاقے کے مرکز میں گھومتے ہیں اور ایک دوسرے کو بہتر جاننے کا موقع حاصل کرتے ہے۔اس دوران زندگی کے نیجی اور اہم معلملات پر چرچا بھی ہوتی ہے! عام طور پر ہم اس کے بعد کہیں بیٹھتے ہیں اور آرام اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں.
ہم سے رابطہ کرنے کے لئے اینڈی نورس سے رابطہ کریں.
Andy Norris

مزید معلومات کے لیے

یہ صفحہ آپ کو ویب سائٹ سے لے جانے والی کچھ اہم معلومات دیتا ہے.
اگر آپ کے دوسرے سوالات ہیں تو آپ باقی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور Google ترجمہ کا استعمال کر سکتے ہیں جسے آپ کو سمجھنے میں مدد ملے گی.
متبادل طور پر، اگر آپ یسوع مسیح عقیدے یا چرچ کے بارے میں سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو urdu@hillfields.church پر اس زبان میں رابطہ کرسکتے ہیں.
اگر آپ طالب علم ہیں تو آپ انگریزی میں international.students@hillfields.church میں ای میل کرسکتے ہیں۔
دیگر باقی معاملات میں ہمیں اس ای میل پر email@hillfields.church رابطہ کریں۔